پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بند کرنا شروع کر دئے
سمیرا فقیرحسین بدھ 16 جنوری 2019 12:13
(جاری ہے)
غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ موبائل فونز کی بندش کا فیصلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی تجاویز کے برعکس کیا گیا جس میں ان ڈیوائسز کو مزید 10 روز بند کرنے کا کہا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو خبردار کیا تھا کہ جن موبائل فونز کے آئی ایم آئی نمبرز رجسٹرڈ نہیں ہیں، انہیں 20 اکتوبر تک بند کردیا جائے گا تاہم عوامی دباؤ کے باعث اس ڈیڈ لائن میں 31 دسمبر اور پھر 15 جنوری تک توسیع کی گئی۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق ڈیڈ لائن کے بعد موبائل رجسٹریشن پر دس فیصد جرمانہ ہوگا۔ پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب سے ہر وہ فون جو چوری کیا جائے گا اور اس کی رپورٹ پی ٹی اے کو کی جائے گی، وہ فوری بند کر دیا جائے گا، یا پی ٹی اے اس کا سراغ لگا کر موبائل فون کے اصل مالک تک پہنچانے کا کہے گا۔ پی ٹی اے نے اس حوالے سے باقاعدہ نظام وضع کر لیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اب کوئی مسافر بیرون ملک سے کوئی موبائل فون لاتا ہے تو وہ ایئرپورٹ پر ٹیکس کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حدود کے اندر اسے قابل استعمال بنا سکتا ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے موبائل فون رجسٹر کروانے کی 15 جنوری آخری تاریخ تھی۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.