رنویر سنگھ ڈرائیونگ کے دوران فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کا ٹائٹل گانا سننے کے عادی ہو گئے

بدھ 16 جنوری 2019 12:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ ڈرائیونگ کے دوران فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کا ٹائٹل گانا ’’اپنا وقت آئے گا‘‘سننے اور گانے کے عادی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے ٹریفک جام کے دوران بنائی گئی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں رنویر اپنی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے ٹائٹل سانگ ’’ اپنا وقت آئے گا‘‘ کے ساتھ لپ سنگ کرتے ہوئے دکھائی دیئے گئے ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جو آئندہ ماہ 14کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :