فلم ’’بھارت‘‘ کا ٹیزر 26جنوری کو ریلیز ہونے کا امکان

بدھ 16 جنوری 2019 12:30

فلم ’’بھارت‘‘ کا ٹیزر 26جنوری کو ریلیز ہونے کا امکان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کا ٹیزر 26جنوری کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان کے شائقین کو ان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے ٹیزر اور ٹریلر کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے اور اس متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم کا ٹیزر ابھی ایڈیٹنگ کے مراحل میں ہے جو 26جنوری کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ فلم میں اداکار سلمان خان، کترینہ کیف، تبو، دیشا پتانی اور دیگر شامل ہیں جبکہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’بھارت‘‘ رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔