فلم ’’مدھومتی‘‘ کی60 سال کے بعد بڑی سکرین پر واپسی،31جنوری کو نمائش ہو گی

بدھ 16 جنوری 2019 12:30

فلم ’’مدھومتی‘‘ کی60 سال کے بعد بڑی سکرین پر واپسی،31جنوری کو نمائش ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بالی وڈ کلاسک فلم ’’مدھومتی‘‘60 سال کے بعد ایک بار پھر بڑی سکرین پر واپسی کے لئے تیار ہے جو 31جنوری کو ممبئی کے تھیٹر میں دکھائی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آنجہانی ہدایت کار بیمل رائے کی 1958ء میں بنائی گئی پراسراریت پر مبنی کلاسک فلم کی دوبارہ بڑی سکرین واپسی کا خیال ان کی بیٹی رنکی رائے بھٹچاریا نے حال ہی میں ہونے والی بیمل رائے ایوارڈز کی تقریب میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب ایوارڈ تقریب میں ہر کوئی بیمل رائے کے کام کے متعلق بنائے گئے اصولوں اور ساخت پر بات کر رہے تھے لہذا ہر کوئی ان کا کام دوبارہ دیکھنے کا خواہشمند تھا اور ان کی فلم ’’مدھومتی‘‘ دوبارہ دیکھنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ بھی دیکھنا چاہتی تھیں کہ آج بھی سینما کے لئے اچھا ذوق رکھنے والے شائقین موجود ہیں یا نہیں۔ فلم رواں ماہ 31جنوری کو ممبئی کے فلمز ڈویژن تھیٹر میں دوبارہ ریلیز کی جائے گی۔