چین میں کینیڈین شہری کو منشیات سمگلنگ کے شبہ میں موت کی سزاء

بدھ 16 جنوری 2019 12:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) چین میں کینیڈا کے ایک شہری کو منشیات کی سمگلنگ کے الزام پر سزائے موت سنا دی گئی ہے ،اس سے قبل ایک کینیڈین کو 15 برس قید کی سزا بھی سنائی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

چین کے نشریاتی ادارے کے مطابق چینی استغاثہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس نومبر میں رابرٹ لائیڈ شیلینبرگ کو 15 سال قید کی سزا سٴْنائی گئی تھی یہ سزا انتہائی نرم ہے۔ صوبے لیاؤنِنگ کی دالیان عدالت نے اب ایک اور کینیڈین شہری شیلینبرگ کو منشیات کی بین الاقوامی سمگلنگ میں ملوّث ہونے کی پاداش میں سزائے موت سٴْنا ئی ہے۔ دوسری جانب تجزیہ کاروں نے اِس تازہ ترین عدالتی فیصلے کو چین کی ٹیلی مواصلاتی کمپنی ہٴْوا وے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی کینیڈا میں گرفتاری کا ردعمل قرار دیا ہے۔