Live Updates

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار19جنوری کوسرگودہاکادورہ کریںگے

بدھ 16 جنوری 2019 12:33

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار19جنوری کوسرگودہاکادورہ کریںگے
سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارایک روزہ دورہ پر19جنوری ہفتہ کو سرگودہاکادورہ کریں گے اس موقع پرانتظامیہ کی طرف سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے سیکورٹی صفائی اوردیگرانتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرسرگودہاسلوت سعیدکی ہدا یت پر سرکٹ ہائوس یونیورسٹی آف سرگودہامیںہیلی پیڈتیارکرنے سمیت دیگرمعاملات کی تیاری شروع کردی گئی ہی.۔

. وزیراعلی پنجاب کے دورہ کے موقع پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز بھی ا ن سے خصوصی طورپرملاقاتیں کریںگے۔ حلقہ این ای91سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرچوہدری عامر سلطان چیمہ پی پی 79سے چوہدری فیصل جاویدگھمن بھی وزیراعلی سے ملاقات کے دوران اپنے اپنے حلقوں کے حوالہ سے خصوصی گزارشات کریںگے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات