اداکارہ سجل علی کل اپنی 25ویں سالگرہ منائیں گی

بدھ 16 جنوری 2019 12:44

اداکارہ سجل علی کل اپنی 25ویں سالگرہ منائیں گی
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) معروف اداکارہ سجل علی کل (جمعرات )کو اپنی 25ویں سالگرہ منائیں گی ۔ سجل علی 17جنوری 1994ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔

(جاری ہے)

ٹی وی سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا اور اب تک بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔سجل علی واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے کم عمری میں سب سے زیادہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی اور آج کل ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ایک فلم کے پراجیکٹ میں بھی کام کررہی ہیں ۔ اداکارہ اپنی سالگرہ کا کیک کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کاٹیں گی۔

متعلقہ عنوان :