اسٹیج کی سپر سٹار اداکارہ مہک نور انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامہ کریں گی

بدھ 16 جنوری 2019 12:44

اسٹیج کی سپر سٹار اداکارہ مہک نور انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامہ کریں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) اسٹیج کی سپر سٹار اداکارہ مہک نور انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامہ کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق ارفع انٹر پرائزز نے اداکارہ مہک نور کو اپنے اسٹیج ڈرامہ ’’میڈیم پاکستانی ‘‘کی کاسٹ میں شامل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

مہک نور مارچ کے آخر میں دیگر اداکاروں کے ہمراہ انگلینڈکے مختلف شہروں میں اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے جائیں گی ۔ پہلا موقع ہوگا کہ جب وہ یوکے 16شہروں میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’میڈیم پاکستانی ‘‘میں اپنے فن کے جلوے دکھائیں گی ۔اس حوالے سے اداکارہ مہک نور اور ارفع انٹر پرائز ز کے درمیان معاہدہ طے ہوچکا ہے ۔