ہری پور اور پشاور سمیت پورے صوبہ میں ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اکبر ایوب خان

بدھ 16 جنوری 2019 12:51

ہری پور اور پشاور سمیت پورے صوبہ میں ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہری پور اور پشاور سمیت پورے صوبہ میں ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جامع حکمت عملی اور اصلاحات کی بدولت ان مسائل پر جلد قابو پایا جا سکے گا، محکمہ مواصلات میں 10 سالہ پروگرام کے تحت جتنے بھی منصوبے شروع کئے جائیں گے ان سے ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا، تعمیرات کے شعبہ میں انقلاب برپا ہو گا جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بدھ ملنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں، گلی کوچوں، مین سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر ہوں، اس سے نہ صرف روزگار، تجارت اور سیاحت کے شعبہ کو فروغ ملے گا بلکہ تمام ضلعوں کے درمیان باہمی رابطے اور بھی مضبوط ہوں گے۔ وفود نے صوبائی وزیر کی جانب سے مواصلات کے شعبہ میں اٹھائے گئے اقدامات اور کوششوں کو سراہا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :