ایبٹ آباد میں کالی کھانسی کی وباء سے سینکڑوں بچے بیمار

بدھ 16 جنوری 2019 12:51

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ایبٹ آباد میں کالی کھانسی کی وباء سے سینکڑوں بچے بیمار ہو گئے۔ اس ضمن میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے پیڈز وارڈ کے ڈاکٹروں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایبٹ آباد میں کالی کھانسی کی وباء پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں بچے کالی کھانسی کا شکار ہو کر ہسپتال آ رہے ہیں جن کا علاج معالجہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کالی کھانسی سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :