یمن میں اتحادی لڑاکا جہازوں کی بمباری،

القاعدہ کے دسیوں جنگجو ہلاک اپاچی ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے جنوبی یمن میں القاعدہ کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،ذرائع

بدھ 16 جنوری 2019 13:19

یمن میں اتحادی لڑاکا جہازوں کی بمباری،
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں مددگار عرب اتحاد میں شامل لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے یمن کی ابین گورنیٹ میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر پیشگی فضائی حملے کئے ۔ ان حملوں کی منصوبہ بندی انتہائی خفیہ رکھی گئی۔حملوں کا نشانہ بننے والے شدت پسندوں کے لئے یہ بمباری انتہائی حیران کن تھی۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کی مودیہ ڈائریکٹوریٹ کے علاقے عومران میں انتہا پسند تنظیم القاعدہ کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔حملوں میں عومران کے القاعدہ کیمپ میں تنظیم کی قیادت سمیت دسیوں جنگجووں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ انہی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھاکہ اپاچی ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے جنوبی یمن میں القاعدہ کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔یاد رہے القاعدہ نے حالیہ چند دنوں میں ان علاقوں میں سرگرمیاں دکھانا شروع کر دیں تھیں جنہیں یمن کی سرکاری فوج نے آزاد کرایا تھا۔ تاہم القاعدہ نے حوثیوں کے ساتھ مل کر واگذار کرائے گئے ان علاقوں کا سکون تہہ وبالا کرنا شروع کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :