امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

بدھ 16 جنوری 2019 13:30

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے سے قبل 0.3 فیصد کم ہوکر 1287.86 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد گر کر 1287.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1290.68 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1290.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1289.86 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1290.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :