سرگودھا ریجن کے علاقہ سرائے مہاجر رضائی شاہ شمالی میں گھر میں تہرے قتل کیس کو پولیس نے ٹریس کر کے قاتل ملزم کو گرفتار کرلیا

بدھ 16 جنوری 2019 13:30

سرگودھا ریجن کے علاقہ سرائے مہاجر رضائی شاہ شمالی میں گھر میں تہرے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ سرائے مہاجر رضائی شاہ شمالی میں گھر میں تہرے قتل کیس کو پولیس نے ٹریس کر کے قاتل ملزم کو گرفتار کرلیا۔زرائع کے مطابق محمد نواز نے گھر میں بیوی 45 سالہ عزیزاں بی بی،6 سالہ بھتیجے عابد حسین اور 7 سالہ بھتیجی رافعہ کو تیز دار آلہ سے قتل کرنے کا مقدمہ درج کروایا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اندھے تہرے قتل کا سراغ لگا کر ملزم محمد عادل کو گرفتار کر لیا جس نے رقم کی وجہ سے خالہ اور 2 کزنز کو قتل کیا۔ جس سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عادل نے کزنز کو چھری اور خالہ کو دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا۔تفتیشی ٹیم نے اہل علاقہ کے تعاون سے واردات کو ٹریس کیا اور ملزم پکڑا گیا۔پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی چھری برآمد کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :