لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ مکمل ہونے کے قریب،

منصوبہ پاک چین صنعتی و تیکنیکی تعاون کو مظہر ہے، سی پیک سیکریٹریٹ

بدھ 16 جنوری 2019 13:49

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ مکمل ہونے کے قریب،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ 27.12کلو میٹر پر محیط ہے اس پر 1.626 ارب ڈالر لاگت آئے گی، منصوبہ تیزی سے مکمل ہونے کے قریب ہے ۔سی پیک سیکریٹریٹ کے حکام نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ یہ منصوبہ پاک چین صنعتی و تیکنیکی تعاون کو مظہر ہے۔

(جاری ہے)

یہ اہم منصوبہ چائنا ریلوے اورچائنیزنارتھ انڈسٹریز گروپ کارپوریشن آگے بڑھ رہاہے،اس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس پر کام آخری مراحل میں ہے، اس منصوبے سے پاکستان کے دل لاہور میں روزانہ لاکھوں افراد کو سستی اورمعیاری سفری سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

میٹرو ٹرین منصوبے سے پاکستان میٹرو ریل سروس کے حامل ممالک میں شامل ہو جائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے انجینئروں اور ہنرمندوں کو جدید تربیت اور ہنر بھی منتقل ہورہاہے جس سے مستقبل میں میٹرو ریل سروس کو ملک کے دیگر شہروں میں شروع کرنے میں مدد سکے گی۔