نئے فلم ساز اچھی فلمیں بنارہے ہیں، گلزار

بدھ 16 جنوری 2019 14:00

نئے فلم ساز اچھی فلمیں بنارہے ہیں، گلزار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بالی وڈ کے فلم ساز گلزار کا کہنا ہے کہ نئے فلم ساز اچھی فلمیں بنارہے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز گلزار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آجکل کے نئے فلم ساز بہتر فلمیں بنارہے ہیں اور اچھے انداز میں پیش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا ایک سوال کے جواب میںکہنا تھاکہ وہ ہدایتکاری کی طرف دوبارہ نہیں جانا چاہتے ہیں بلکہ مزید لکھنا چاہتے ہیں اور نئے فلم سازوں کا کام دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سے بہتر انداز میں فلم سازی کا کام کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :