اگست 2018ء سے اب تک پاکستان بیت المال کی جانب سے 73 خصوصی افراد کو ویل چیئرز فراہم کی گئی، قومی اسمبلی کو تحریری طور پر آگاہی

بدھ 16 جنوری 2019 14:00

اگست 2018ء سے اب تک پاکستان بیت المال کی جانب سے 73 خصوصی افراد کو ویل چیئرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اگست 2018ء سے اب تک پاکستان بیت المال کی جانب سے 73 خصوصی افراد کو ویل چیئرز فراہم کی گئی ہیں۔ بدھ کو سید محمود شاہ کے سوال کے جواب میں وزیر انچارج کابینہ ڈویژن کی طرف سے ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ ویل چیئرز کے حصول کا طریقہ کار آسان ہے۔

(جاری ہے)

درخواست کنندہ مجوزہ فارم پر درخواست کے ساتھ قومی شناختی کارڈ کی نقل‘ فوٹو گراف (جس میں معذوری ظاہر کی گئی ہو) اور معذوری کا سرٹیفکیٹ دینا ضروری ہے جس کے بعد خصوصی افراد کو ویل چیئرز فراہم کی جاتی ہیں۔ ایوان کو بتایا گیا کہ 15 ہزار ماہانہ آمدنی والے خصوصی افراد کو ویل چیئرز فراہم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ طبی بنیادوں اور تعلیم کے شعبے میں بھی مستحقین کی امداد کی جارہی ہے جس کے لئے باقاعدہ طریقہ کار درج ہے۔