کون کہتا ہے کہ گیا وقت واپس لوٹ کر نہیں آتا

124 سال بعد 2019ء کا آغاز منگل سے ہوا، اختتام بھی منگل کے روز ہو گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 جنوری 2019 13:23

کون کہتا ہے کہ گیا وقت واپس لوٹ کر نہیں آتا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2019ء): کہتے ہیں کہ گیا وقت پھر لوٹ کر نہیں آتا۔ گزرے ہوئے دن اور لمحے ایک بار گزر جائیں تو ان کو واپس نہیں لایا جا سکتا لیکن سال 2019ء میں 124 برس بعد گزرا وقت پھر لوٹ آیا ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں! عیسوی کیلنڈر میں سال 1895ء ایک ایسا سال تھا جس کے تمام مہینے ،دن اور تاریخیں موجودہ سال 2019ء سے ہو بہو مماثلت رکھتی ہیں۔ عیسوی کیلنڈر میں سال 1895ء میں ماہ جنوری کا آغاز منگل سے اور اختتام بھی منگل سے ہوا تھا جبکہ 124 برس بعد سال اب 2019ء میں بھی ماہ جنوری کا آغاز منگل سے ہی ہوا جبکہ رواں سال 2019ء کا اختتام بھی منگل سے ہی ہوگا۔