سابق انٹر نیشنل کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ سیز فور کے میچز کھیلنے کیلئے لاہور آنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

سابق کپتان لاہور میں عوام کے جذبے اور جنون سے خوب محظوظ ہوں گے ،ْ جے پی ڈومینی لاہور اور کراچی میں میچز کے دوران محبت اور ستائش ملی وہ ناقابل بیان ہے ،ْکرس جورڈن

بدھ 16 جنوری 2019 14:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سابق انٹر نیشنل کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ سیز فور کے میچز کھیلنے کیلئے لاہور آنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ سابق کپتان لاہور میں عوام کے جذبے اور جنون سے خوب محظوظ ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیولیئرز کے ہم وطن جے پی ڈومینی نے امید ظاہر کی ہے کہ سابق کپتان لاہور میں عوام کے جذبے اور جنون سے خوب محظوظ ہوں گے جو2007ء میں جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کے بعد اور بھی بڑھ گیا ہے۔

جے پی ڈومینی نے کہا کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ ڈیولیئرز 9 اور 10 مارچ کولاہور قلندر کی طرف سے قذافی اسٹیڈیم میں لگاتار میچز کھیلیں گے، مجھے یقین ہے جب وہ میدان میں اٴْتریں گے تو شائقین کا جوش و جذبہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

جے پی ڈومینی نے پی ایس ایل 2018ء کے کراچی میں ہونے والے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کی تھی تاہم ڈومینی انجری کے باعث رواں سال ہونے والے ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

انگلش فاسٹ بولر کرس جورڈن اس سال بھی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے اٴْن کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ڈیولیئرز نے پی ایس ایل کے لئے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔کرس جورڈن کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی میں میچز کے دوران محبت اور ستائش ملی وہ ناقابل بیان ہے، پاکستانی شائقین کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ جو خوشگوار تجربہ مجھے ہوا ایسا ہی تجربہ ڈیولیئرز کو بھی ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر ڈیرن سیمی نے بھی ڈیولیئرز کے فیصلے کو سراہا ہے۔سیمی کا کہناہے کہ ڈیولیئرز نے اپنے جارحانہ کھیل سے پوری دنیا کو محظوظ کیا ہے، مجھے خوشی ہے کہ اب انہوں نے اپنی مہارت لاہور میں بھی دکھانے کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان شائقین کرکٹ اٴْن کے کھیل کو دیکھنے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئیں گے اور خوب داد دیں گے۔