جنوبی آسڑیلیا میں درجہ حرارت 50 ڈگری پر پہنچ گیا، مزید ریکارڈ توڑ گرمی پڑنے کا امکان

بدھ 16 جنوری 2019 14:15

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) شدید گرمی کی لہر نے آسڑیلیا کے معتدد جنوبی مقامات میں درجہ حرارت ریکارڈ 50 ڈگری سنٹی گریڈ پر پہنچا دیا، مقامی محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت بڑھنے کے مزید ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

آسڑیلوی محکمہ موسمیات کے اعلی اہلکار فلپ پرکینز کے مطابق آسڑیلیا کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقے گزشتہ چار دن سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور تقریباً دس مقامات کا درجہ حرارت ریکارڈ 50 ڈگری پر پہنچ چکا ہے۔

انھوں نے کہاکہ شمال بعید کے علاقے ٹارکولا میں درجہ حرارت پہلی بار 49 ڈگری سنٹی گریڈ پر آ چکا ہے،ساحلی شہر آگسٹا میں درجہ حرارت48.9 ڈگری سنٹی گریڈ ہے جس نے فروری2009 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اسی طرح وکٹوریا کے صحرائی قصبے کوبر پیڈی میں درجہ حرارت 47.4 ڈگری سنٹی گریڈ ہے اور لوگ گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے اپنے گھروں کے زیر زمین کمروں میں منتقل ہو چکے ہیں جبکہ ایڈلڈے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.9 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :