پی آئی اے کو تجربہ کار عملے کے ذریعے خسارے سے نکالنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،

قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر محمد میاں سومرو کا جواب

بدھ 16 جنوری 2019 14:18

پی آئی اے کو تجربہ کار عملے کے ذریعے خسارے سے نکالنے کے لئے اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کو تجربہ کار عملے کے ذریعے خسارے سے نکالنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر سید خورشید شاہ نے کہا کہ پی آئی اے میں آٹھ بندے پہلے بھرتی کئے گئے اور اشتہار بعد میں آیا۔ اس کے جواب میں وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے جواب دیاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ایئرمارشل نور خان کو بھرتی کیا تھا۔ پی آئی اے کا خسارہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے اس مسئلے کو ایسے نہیں چھوڑا جاسکتا۔ ہم تجریہ کار انتظامیہ کے ذریعے اس ادارے کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔