قومی اسمبلی میں سوات ایئرپورٹ کی بندش کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس

سوات ایئرپورٹ مسافر نہ ہونے کی بناء پر بند کیا گیا تھا ،محمد میاں سومرو ایئرپورٹ سے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کے لئے کسی نجی ایئرلائن سے بات کی جانی چاہیے، مراد سعید کی تجویز

بدھ 16 جنوری 2019 14:18

قومی اسمبلی میں سوات ایئرپورٹ کی بندش کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ سوات ایئرپورٹ مسافر نہ ہونے کی بناء پر بند کیا گیا تھا جبکہ وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ سیدو شریف ایئرپورٹ سے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کے لئے کسی نجی ایئرلائن سے بھی بات کی جانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حیدر علی خان کے سوات ایئرپورٹ کی بندش کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ہوا بازی ڈویژن کے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے کہا کہ یہ ایئرپورٹ 2008ء میں دہشت گردی کے حملے کے بعد بند کردیا گیا۔

نئی عمارت تعمیر کی گئی 2014ء میں یہ ایئرپورٹ پیسنجر نہ ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ سوات ایئرپورٹ پر پروازیں چلانے کے لئے ہمیں نجی ایئرلائنوں سے بھی بات کرنی چاہیے کیونکہ پورے کے پی کے میں سب سے زیادہ مسافر کی تعداد مالاکنڈ ڈویژن میں ہے۔