امریکا کی خام تیل کی پیداوار بڑھ کر رواں سال 12 ملین ، 2020 ء میں 12.9 ملین بیرل یومیہ تک جانے کا امکان

بدھ 16 جنوری 2019 14:18

امریکا کی خام تیل کی پیداوار بڑھ کر رواں سال 12 ملین ، 2020 ء میں 12.9 ملین ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) امریکا نے کہا ہے کہ اس کی خام تیل کی پیداوار بڑھ کر رواں سال 12 ملین بیرل اور 2020 ء میں 12.9 ملین بیرل یومیہ تک جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ توانائی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2019 ء کے دوران خام تیل کی ملکی پیداوار 1.14 ملین بیرل بڑھ کر 12.07 ملین بیرل یومیہ تک جاسکتی ہے جبکہ 2020 ء کے دوران اس میں مزید 7 لاکھ 90 ہزار بیرل اضافے کے ساتھ اس کا حجم 12.86 ملین بیرل یومیہ تک جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ امریکا اس وقت دنیا میں خام تیل پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جس کی وجہ اس کی شیل آئل کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہے۔2018 ء کے دوران اس کی پیداوار 11 ملین بیرل یومیہ کے قریب رہی۔

متعلقہ عنوان :