ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 16 جنوری 2019 14:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کل (جمعرات) موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے ترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب کے بعض میدانی علاقوںاور بالائی سندھ کے بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 0 4 سینٹی گریڈرہا، صبح کے وقت فضا ابر آلود رہی ، دن بھر فضا کبھی دھوپ اور کبھی ابر آلود رہی،فیصل آباد میںدرجہ حرارت 04 سینٹی گریڈ ،ملتان میں06 ،سرگودھا 03 جبکہ مری میں 02 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔