سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں بڑھتی آلودگی سے متعلق کیس نمٹا دیا

آپ نے بہت شاندار کام کیا ہے ، جسٹس اعجازالاحسن اس معاملے پر فیصلہ لکھیں گے ، چیف جسٹس کا ڈاکٹر پرویز کو خراج تحسین

بدھ 16 جنوری 2019 14:42

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں بڑھتی آلودگی سے متعلق کیس نمٹا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں بڑھتی آلودگی سے متعلق کیس نمٹا دیا ۔ بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ ڈاکٹر پرویز حسن ایڈووکیٹ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔عدالت نے ڈاکٹر پرویز حسن کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا تھا ۔

ڈاکٹر پرویز نے کہاکہ یہ بہت اہم معاملہ تھا جو آپ نے اٹھایا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر پرویز نے کہا کہ ہوسکتا ہے نئے چیف جسٹس مجھے بطور ماحولیات کمیشن کام جاری نہ رکھوانا چاہیں،مجھے اس ذمہ داری سے ہٹادیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ میں نئے چیف جسٹس سے بات کروں گا۔ڈاکٹر پرویز نے کہاکہ اس دفعہ سموگ میں بہت کمی آئی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ماحولیات میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ آپ نے بہت شاندار کام کیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جسٹس اعجازالاحسن اس معاملے پر فیصلہ لکھیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے معاملہ نمٹادیا