امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی کیس کی سماعت وکیل ادریس اشرف کی عدم پیشی پر بغیر کارروائی کے ملتوی

بدھ 16 جنوری 2019 14:43

امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی کیس کی سماعت وکیل ادریس اشرف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی کیس کی سماعت وکیل ادریس اشرف کی عدم پیشی پر بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ درخواست گزار ہارون الرشید کے وکیل ایڈوکیٹ ادریس اشرف پیش نہ ہوئے ۔وکیل ادریس اشرف کی عدم پیشی پر سماعت بغیر کارروائی 28 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔ یاد رہے کہ طلحہ ہارون اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں

متعلقہ عنوان :