طالبان حکومتِ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر رضامند نہیں،امریکا

پاکستان، طالبان قیادت پر بات چیت کرنے کے لیے دباؤ ڈالے،امریکی سفارتی حکام کی گفتگو

بدھ 16 جنوری 2019 14:59

طالبان حکومتِ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر رضامند نہیں،امریکا
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) امریکی سفارتی حکام نے کہاہے کہ امریکی خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد چند ایک روز میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے،خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے امریکی مندوبِ خصوصی اور طالبان نمائندوں کے درمیان ابو ظہبی میں ملاقات کا اہتمام کیا تھا جس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے مبصر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی سے بات چیت کرتے ہوئے ایک اور سفارتی ذریعے کا کہنا تھا کہ طالبان حکومتِ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر رضامند نہیں، چناچہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان، اپنی سرزمین پرموجود طالبان قیادت پر افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کرنے کے لیے دباؤ ڈالے جبکہ پاکستانی حکومت اس بات پر مصِر ہے کہ اب اس کا طالبان پر گہرا اثرورسوخ نہیں۔