کراچی کے پُر کشش پولیس افسر سعد بلوچ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی

سوشل میڈیا پر پولیس افسر کو ملک کا پُر کشش ترین افسر قرار دے دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 جنوری 2019 14:36

کراچی کے پُر کشش پولیس افسر سعد بلوچ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2019ء) : یوں تو اداکاروں اور گلوکاروں کی شخصیت اتنی پُر کشش ہوتی ہے کہ انہیں دیکھنے والی ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ ایک تصویر بنوا لی جائے یا پھر کچھ لڑکیاں تو یہ دعائیں بھی کرتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر بھی اتنا ہی ہیںڈسم ہو۔ اداکاروں اور گلوکاروں کو ان کی پُر کشش شخصیت کی وجہ سے پسند کرنا عام بات ہے لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر کراچی کے ایک پولیس افسر نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔



 سعد بلوچ کو ملک بھر کا پُر کشش ترین پولیس افسر قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعد بلوچ کے حوالے سے معلوم ہوا کہ انہوں نے سندھ پولیس کے محکمہ انسداد تجاوزات جوائن کیا ہے۔


سعد بلوچ کی سوشل میڈیا پر تصاویر کو دیکھ کر کئی لڑکیاں اپنا دل ہار بیٹھی ہیں۔

اور سعد بلوچ کی تصاویر پر کئی تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔


 پولیس افسر سعد بلوچ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو بھی کئی لڑکیاں فالو کر چکی ہیں اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے کچھ ہی دیر کے بعد انسٹا گرام پر ان کے فالوورز میں سینکڑوں اضافہ ہوا۔



سعد بلوچ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہم تو سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ پاکستان میں بھی ایسے پُر کشش پولیس افسر ہو سکتے ہیں۔

جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ صرف شخصیت کو سنوارنے سے کچھ نہیں ہوتا مزہ تو تب ہے کہ ابھی تصاویر میں یہ جتنے اچھے لگ رہے ہیں اتنی اچھی طرح اپنی ڈیوٹی بھی نبھائیں۔ سعد بلوچ کی انسٹا گرام پروفائل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجئیے۔