پی آئی اے کے سی ای او کیلئے ایک اشتہار دیا گیا جس میں جنگی مہارت مانگی گئی تھی ،کیا پی آئی اے اب جنگ کرنے جائے گی ،ْ قادر پٹیل

بھٹو صاحب نے ایئر مارشل نور خان کو بھی پی آئی اے کا چیئرمین بنایا تھا ،ْوفاقی وزیر محمد میاں سومرو کا جواب حیرانگی ہے وزیر موصوف کہہ رہے ہیں کہ سی ای او کو رکھ دیا گیا ہے، موجودہ سی ای او اشتہار کی اشاعت سے پہلے موجود تھے ،ْ خورشید شاہ

بدھ 16 جنوری 2019 15:06

پی آئی اے کے سی ای او کیلئے ایک اشتہار دیا گیا جس میں جنگی مہارت مانگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) قومی اسمبلی میں قادر پٹیل نے کہا ہے کہ چند روز پہلے پی آئی اے کے سی ای او کیلئے ایک اشتہار دیا گیا جس میں جنگی مہارت مانگی گئی تھی ،کیا پی آئی اے اب جنگ کرنے جائے گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان رکن اسمبلی قادر پٹیل نے کہاکہ چند روز پہلے پی آئی اے کے سی ای او کیلئے ایک اشتہار دیا گیا جس میں جنگی مہارت مانگی گئی تھی ،کیا پی آئی اے اب جنگ کرنے جائے گی ۔

وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ بھٹو صاحب نے ایئر مارشل نور خان کو بھی پی آئی اے کا چیئرمین بنایا تھا۔ وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے کہا کہ فضائیہ کے افسران کو تجربہ ہوتا ہے اس لیے انہیں رکھا گیا ہے۔جس پر خورشید شاہ نے کہاکہ مجھے حیرانگی ہے کہ وزیر موصوف کہہ رہے ہیں کہ سی ای او کو رکھ دیا گیا ہے، حالانکہ موجودہ سی ای او اشتہار کی اشاعت سے پہلے موجود تھے۔