معیشت کے بعد زرعی شعبہ بھی بدترین بدحالی کا شکار ہے ،ْ مصطفی نواز کھوکھر

اگر کسان بدحال ہوا تو ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہوگا ،ْترجمان بلاول بھٹو زر داری

بدھ 16 جنوری 2019 15:14

معیشت کے بعد زرعی شعبہ بھی بدترین بدحالی کا شکار ہے ،ْ مصطفی نواز کھوکھر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصظفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ معیشت کے بعد زرعی شعبہ بھی بدترین بدحالی کا شکار ہے، اگر کسان بدحال ہوا تو ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہوگا۔ بدھ کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ہر شعبے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان بلاول بھٹو نے کہاکہ معیشت کے بعد زرعی شعبہ بھی بدترین بدحالی کا شکار ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کسان آلو کی پیداوار سڑکوں پر جلا رہے ہیں۔ ترجمان بلاول بھٹو نے کہاکہ حکومت یوریا، بجلی اور دیگر زرعی مداخل تو مہنگی کر رہی ہے کسان کے مسائل حل کرنے کو تیار نہیں۔ترجمان بلاول بھٹو نے کہاکہ اگر کسان بدحال ہوا تو ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہوگا۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت کسانوں کو آلو کی مناسب قیمت دلوانا یقینی بنائے۔