بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت ، مقدمے کے آخری گواہ کیس کے تفتیشی افسر محمد رشید کا بیان قلمبند نہ ہوسکا

بدھ 16 جنوری 2019 15:06

بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت ، مقدمے کے آخری گواہ کیس کے تفتیشی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) انسداد دہشتگری عدالت میں بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت کے دور ان مقدمے کے آخری گواہ کیس کے تفتیشی افسر محمد رشید کا بیان قلمبند نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماعت کے دور ان تفتیشی افسر محمد رشید بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ سے لاکر پیش کیا گیا ۔جج کوثر عباس زیدی نے کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 23جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :