آج آلو کا کسان شدید کسمپرسی کا شکار ہے، کوئی شنوائی نہیں ہے ،ْرائو اجمل

وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان سے بات کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں مشیر تجارت تک رسائی بھی نہیں ،ْ لیگی رہنما بھارت میں آلو ایک روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، آلو کی قیمت کا بحران بین الاقوامی سطح پر ہے ،ْشاہ محمود قریشی سیاست کا نہیں کاشتکاروں کی فلاح کا مسئلہ ہے جسے حکومت و اپوزیشن مل کر حل کرے ،ْقومی اسمبلی میں اظہار خیال

بدھ 16 جنوری 2019 15:06

آج آلو کا کسان شدید کسمپرسی کا شکار ہے، کوئی شنوائی نہیں ہے ،ْرائو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رائو اجمل نے کہا ہے کہ آج آلو کا کسان شدید کسمپرسی کا شکار ہے، کوئی شنوائی نہیں ہے۔بدھ کو اجلاس کے دور ان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رائو اجمل نے کہاکہ آج آلو کا کسان شدید کسمپرسی کا شکار ہے، کوئی شنوائی نہیں ہے ۔راؤ اجمل نے کہاکہ آلو کی قیمت صرف دو روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، ہم کس طرف دیکھیں ۔

راؤ اجمل نے کہا کہ وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان سے بات کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں مشیر تجارت تک انکی رسائی بھی نہیں ۔راؤ اجمل نے کہا کہ بتائیں ان غریبوں کے حال پر کون رحم کرے گا۔اس موقع پر جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ واقعی آلو کے کاشتکار پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت میں آلو ایک روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، آلو کی قیمت کا بحران بین الاقوامی سطح پر ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ جتنی لاگت آرہی ہے اتنی قیمت نہیں مل رہی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد زراعت صوبوں کو منتقل ہوچکا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ معاملے کے حل کے لئے مل بیٹھ کر اس کا حل نکالنا ہوگا ۔شاہ محمد قریشی نے کہا کہ سیاست کا نہیں کاشتکاروں کی فلاح کا مسئلہ ہے جسے حکومت و اپوزیشن مل کر حل کرے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چاہتے ہیں وزیر تجارت، وزیر زراعت کے مل بیٹھ کر حل نکالیں، کسان تنظیموں کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس معاملے پر صرف تقریروں کی بجائے اپوزیشن اپنی آراء دے ۔