Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، سترہ نکاتی ایجنڈا جار ی

پی ٹی اے چیئرمین کے تقرر کی منظوری ،ای سی ایل میں موجود نام نکالنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائیگا

بدھ 16 جنوری 2019 15:06

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، سترہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جمعرات کو ہو گا،اجلاس میںپی ٹی اے چیئرمین کے تقرر کی منظوری ،ای سی ایل میں موجود نام نکالنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی کابینہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دے گی جبکہ کابینہ اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں موجود نام نکالنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں برطانیہ میں کیس لڑنے کے لیے قانونی ماہر کے اخراجات کی کابینہ سے منظوری حاصل کی جائے گی جب کہ سیمنٹ انڈسٹری میں سپلائی اور ڈیمانڈ اور قیمتوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی پلانٹ پروٹیکشن کے ناقابل استعمال ائر کرافٹ کو ڈسپوز آف کرنے کی بھی منظوری دے گی۔اجلاس میں کابینہ پاور ڈویژن کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دے گی جب کہ دوران ملازمت جاں بحق ہونے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کی مالی امداد کے پیکج کے لئے ضمنی گرانٹ کی منظوری کا معاملہ بھی کابینہ میں زیر غور آئے گا۔ صدر مملکت کی تنخواہ میں اضافے کے باعث سپلیمنٹری گرانٹ کے اجرا کی بھی کابینہ منظوری دے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات