Live Updates

فواد چوہدری کے بیان پر پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے‘چوہدری مونس الٰہی

بدھ 16 جنوری 2019 15:14

فواد چوہدری کے بیان پر پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے‘چوہدری مونس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر مسلم لیگ (ق) نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان اپنی ٹیم کے رہنمائوں کو ڈسپلن میں رکھیں، پی ایم ایل (ق) میں فارورڈ بلاک بنانے کی باتیں کرنے والے فواد چوہدری کو یاد رکھنا چاہیے کہ تحریک انصاف کے اندر بہت بڑا فارورڈ بلاک تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ فواد چوہدری کے بیان سے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی سے مسلم لیگ (ق) کا نام منہ سے نکل گیا، رات گئے فواد چوہدری نے مونس الٰہی کو معذرت کا میسج کیا تھا۔واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی طرف سے ٹی وی شو میں مسلم لیگ (ق) میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے بیان دیا گیا، فواد چوہدری نے (ن)لیگ اور پی پی میں بھی فارورڈ بلاک کی بات کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات