Live Updates

عمران نیازی ہمیشہ کی طرح الزامات لگا کر اپوزیشن سے اپنی نااہلی کا این آر او چاہتے ہیں‘پرویز ملک

لیگی قیادت کیخلاف کچھ ثابت نہ ہو سکا ،شرمندگی کے علاوہ حکمرانوں کے پا س کچھ نہیں‘ خواجہ عمران نذیر کی گفتگو

بدھ 16 جنوری 2019 15:14

عمران نیازی ہمیشہ کی طرح الزامات لگا کر اپوزیشن سے اپنی نااہلی کا این ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران صاحب ہمیشہ کی طرح الزامات لگا کر اپوزیشن سے اپنی نااہلی کا این آر او چاہتے ہیں، عمران نیازی اپوزیشن آپ کو علیمہ باجی اور’فارن فنڈنگ‘میں این آر او نہیں دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپوزیشن آپ کی نااہلی پر خاموش نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

لیگی قیادت کے خلاف حکمران کچھ ثابت نہیں کر سکے اور عدالت انہیں بے گناہ قراردے چکی ،اب حکمران کہاں کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قتدار میں شامل نالائقوں کے ٹولے نے ملک کو ایک مرتبہ پھر اندھیروں میں دھکیل دیا ہے جبکہ ملک کی دن رات خدمت کرنے والے اورقوم کو گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نکالنے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے والوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے،ایک غریب کا کمرہ تو تجاوزات کی مدمیں لا کر گرا دیا جاتا ہے لیکن بنی گالہ کو نہیں گرایاجاتا،نہ ہی علیمہ خان اور وزراء کے خلاف کوئی جے آئی ٹی بنائی جاتی ہے،وقت آنے والا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات