سردارعامرالطاف کابھاری اکثریت سے کامیاب ہونا حکومت آزاد کشمیر کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد اور پارلیمانی پارٹی کا سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے‘سردار سکندر حیات

بدھ 16 جنوری 2019 15:14

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) آزادکشمیرکے سابق صدر،سابق وزیراعظم،سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے سردار عامر الطاف کوہجیرہ ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سردارعامرالطاف کابھاری اکثریت سے کامیاب ہونا حکومت آزاد کشمیر کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد اور پارلیمانی پارٹی کا سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے انہوںنے سردار عامر الطاف کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ سردار عامر الطاف پارلیمانی روایات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروے کا ر لائیں گے انہوںنے اس امیدکااظہارکیاکہ سردارعامرالطاف ایوان کے تقدس اورہجیرہ کے عوام کے اعتمادکوکبھی ٹھیس نہیںپہنچائیںگے سالارجمہوریت کاکہناتھاکہ ہجیرہ کی تعمیرو ترقی کادورمزیدتیزہوگا اورن لیگ کے انتخاب کوسچ ثابت کردکھائیںگے۔