کاشتکار بینگن کی پنیری کو بیماریوں سے بچا نے کیلئے حفاظتی اقدمات یقینی بنائیں، ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 16 جنوری 2019 15:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) :محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ تنے کے گلائو کی بیماری بینگن کی پنیری پر حملہ آور ہوکر پودوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے لہٰذا کاشتکارپنیری کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدمات یقینی بنائیں ۔انہوںنے بتایاکہ تنے کے گلائو کی بیماری پنیری پر ابتدائی ایام میں حملہ آور ہو سکتی ہے جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کا حملہ شدت بھی اختیار کرسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اس بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپر زمین کے قریب تنے پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ بیماری کے حملہ کی صورت میں تنے پر پہلے حلقے سیاہ دھبے یابھورے نشان نمودار ہوتے ہیں جو پھیل کردائرے کی شکل اختیار کرلیتے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ اس بیماری سے پودوں کو خوراک کی ترسیل رک جاتی ہے اور پودے مرجھا جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے مشاورت کرکے مناسب زہروں کا سپرے اور حفاظتی و تدارکی اقدام کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :