چنے کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت چھدرائی ، زائد پودے نکالنے اور پودوں کا قطاروں میں درمیانی فاصلہ 15 سینٹی میٹر یا6انچ کرنے کی ہدایت

بدھ 16 جنوری 2019 15:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) :ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو چنے کی فصل کی بروقت چھدرائی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی دیکھ بھال میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں اور فصل اگنے کے 15دن کے اندر اندر اس کی چھدرائی کرکے زائد پودوںکو نکال دیں اور پودوں کا قطاروں میں درمیانی فاصلہ 15 سینٹی میٹر یا6انچ کردیں تاکہ پودوں کی بہتر بڑھوتری ممکن ہو سکے۔

انہوںنے کہاکہ اگر فصل اگنے کے موقع پر زمین میں نمی کم ہوتو چھدرائی کاعمل ذراتاخیر سے بھی شروع کیاجاسکتاہے کیونکہ ایسی صورت میں فصل پر سوکے کی بیماری حملہ آور ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے لہٰذاآبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکا محسوس کرے تو اسے ہلکاپانی لگایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکارکابلی چنے کیلئے پہلاپانی کاشت کی45 دن بعد دوسراپانی فصل پر پھول آنے پر دیں ۔ انہوںنے کہاکہ چونکہ دیگرفصلات کی طرح جڑی بوٹیاں چنے کی فصل کو بھی نقصان پہنچاسکتی ہیں لہٰذا فصل اگنے کے 30روز کے اندر اندر جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے پہلی اور 70روز کے اندر دوسری گوڈی کی جانا ضروری ہے تاکہ دوبارہ اگ آنے والی جڑی بوٹیاں بھی تلف ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :