کماد کی بہاریہ کاشت کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی بھاری میرا زمین کا انتخاب کیاجائے، ماہرین زراعت

بدھ 16 جنوری 2019 15:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) :ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار کماد کی بہاریہ فصل کی کاشت کیلئے زمین کو اچھی طرح تیار کریں اور فصل کی کاشت کیلئے پانی کے اچھے و موزوں نکاس والی بھاری میرا زمین کا انتخاب کیاجائے تاہم بھاری میرا زمین کی عدم دستیابی کے باعث کماد کی بہاریہ فصل کی کاشت کیلئے میرا اور ہلکی میرا زمین بھی کارگر ثابت ہو سکتی ہے جہاں ماہرین زراعت کی مشاورت سے کماد کی بہاریہ فصل کاشت کرکے بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جاسکتاہے۔

ماہرین زراعت نے کہاکہ اگر کماد کی فصل مونجی کے وڈھ میں اور کپاس کے بعد کاشت کرنی ہوتو ان فصلات کی برداشت کے بعد روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو چلا کر پچھلی فصل کی باقیات کو زمین میں ملادیاجائے اور بعد میں کم گہری 8 تا10 انچ والی کھیلیوں کیلئے دومرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر زیادہ گہری کھیلیاں 18 انچ بنانی ہوں تو سب سائیلر کا استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے بعد کاشتکار زمین کو ہموار کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ ہموار زمین میں گہرا ہل چلا کر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگایا جائے تو مناسب ہے اس کے بعد رجر کے ذریعے 10 تا12 انچ کی گہری کھیلیاں چار فٹ کے فاصلے پر بنائی جائیں اوران میں فاسفورسی اور پوٹاش کی کھادیں ڈالی جائیں۔

متعلقہ عنوان :