جنوری کا آخری ہفتہ کماد کی مونڈھی فصل رکھنے کیلئے نہایت موذوں ہے،زرعی ماہرین

بدھ 16 جنوری 2019 15:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) :ماہرین زراعت نے کماد کی مونڈی فصل کے بارے میں بتایاہے کہ جنوری کے آخر ی ہفتہ سے مارچ تک موسم نہائت سازگار ہوتا ہے اوراس وقت رکھی گئی مونڈھی فصل کے شگوفے خوب پھوٹتے اور پودے اچھا جھاڑ بناتے ہیں اس لئے جنوری کا آخری کماد کی مونڈھی فصل رکھنے کیلئے موزوں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ نومبر، دسمبر ، وسط جنوری کے دوران کماد کی مونڈھی فصل زیادہ جھاڑ نہیں بناتی کیونکہ سردی کی شدت سے مڈھوں میں پوشیدہ آنکھیں مر جاتی ہیں اور کچھ مڈھ زمین میں پڑے گل جاتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ مونڈھی فصل کو کھاد کی ضرورت لیرا فصل کی نسبت زیادہ ہوتی ہے لہٰذا مونڈھی فصل کو سفارش کردہ مقدار سے 30فیصد کھاد زیادہ دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سردی کاموسم ختم ہو نے پر یعنی فروری ،مارچ کے مہینے میں کھیت کو اچھی طرح صاف کر کے پانی دے دیا جائے اور وتر آنے پر نائٹروجن کھاد کا ایک تہائی حصہ جبکہ فاسفورس اور پوٹاش والی کھاد کی پوری مقدار کا چھٹا دے کرزمین میں ہل چلا دیا جائے اور ہل چلاتے وقت یہ احتیاط کی جائے کہ کماد کے مڈھ اکھڑنے نہ پائیں۔

متعلقہ عنوان :