گلگت بلتستان پرائیویٹ پولڑی فارمنگ ایسوسی ایشن کا بینہ کا اجلاس

بدھ 16 جنوری 2019 15:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) گلگت بلتستان پرائیویٹ پولڑی فارمنگ ایسوسی ایشن کا بینہ کا اعلان کر دیا گیا جس میں شیراز احمد بلامقابلہ صدر منتخب ،کامل حسین سیکریٹری جنرل ،صرور احمد سینئر نائب صدر اور اشتیاق احمد کو فنانس سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان پرائیویٹ پولڑی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں پرائیویٹ سطح پر پولڑی فارمنگ مالکان کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا اور متفقہ طورپر شیراز احمد کو صدر ، کامل حسین سیکرٹری جنرل، صرور احمد کو نائب صدر اشتیاق احمد اور لون کا فنانس سیکریٹری اور فرمان علی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ۔

صدر گلگت بلتستان پرائیویٹ ایسوسی ایشن شیراز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اپنی مدد آپ کے تحت پولڑی صنعت میں اضافے اور پولڑی کاروبار کو وسعت دینے کے لئے اقدامات کر رہا ہے مگر بدقسمتی سے حکومتی سطح پر پولڑی انڈسٹری پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے پولڑی فارمنگ مالکان بینکوں کے مقروض ہوکر دیوالیہ ہوگئے ہیں جس کی اصل وجہ معیاری ادویات کا نہ ملنا فیڈ میں سبسڈی نہ ملنا سمیت سپیشلسٹ ڈاکٹروں کا عدم توجہی اور غفلت ہے۔

متعلقہ عنوان :