Live Updates

ْوزیراعظم عمران خان 27 جنوری کو اپنے علاقہ میانوالی کا دورہ کر کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے

بدھ 16 جنوری 2019 15:22

ْوزیراعظم عمران خان 27 جنوری کو اپنے علاقہ میانوالی کا دورہ کر کے جلسہ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان 27 جنوری کو اپنے علاقہ میانوالی کا دورہ کر کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیونے وزیراعظم پاکستان/ وزیر اعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ کے موقع پرسیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان/ وزیر اعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کے جائزہ اجلاس میں ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان/ وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں اور ضلع ہذا میں تمام داخلی و خارجی پوائنٹس پر سیکورٹی کوسخت کی جائے اور ہر شخص / گاڑی کی مکمل تلاشی لی جائے بغیر چیکنگ کے کوئی گاڑی ضلع میں داخل نہ ہو۔

تمام لاری اڈوں، سرائے،ہوٹل، ٹرک اڈہ پر روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور سرچ آپریشن کیے جائیں اور مشکوک افراد کی چیکنگ بذریعہ بائیومیٹرک کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات