پاکستان بیت المال نمل کے 75مزید مستحق طلبہ کو سکالرشپس دے گا،تعاون کا سمجھوتہ طے

بدھ 16 جنوری 2019 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان بیت المال نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(نمل) کے 75مزید مستحق طلباء و طالبات کو سکالرشپس دے گا،نمل اور بیت المال کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ نمل کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد ابراہیم اور بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر رجسٹرار نمل ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز اور پی ایس ٹو ڈی جی نمل رانا رضوان علی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر محمد ابراہیم نے کہا کہ پاکستان بیت المال ملک میں غریب طلبا و طالبات کو تعلیم کی ضرویات فراہم پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،بیت المال کے مشکور ہیں کہ اس نے نمل کے 75مزید سٹوڈنٹس کو سکالرشپس دیے ہیں جن سے ضرورت مند طلباء و طالبات کو تعلیم کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المال اس سے قبل 50 سکالرشپس دے رہا ہے جس میں75 کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال نے نمل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :