پنجاب حکومت کی دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کے لیینئی و ہائبرڈ اقسام متعارف کروانے کی کوششیں تیز
بدھ 16 جنوری 2019 15:10
(جاری ہے)
انہوں نے شرکاء کو بتایاکہ حکومت دھان ودیگر فصلوں کی مختلف اقسام کی پیداواری صلاحیت اور فی ایکڑاوسط پیداوار میں وسیع خلیج کو کم کرنے کیلئے نہ صرف چھوٹے کاشتکاروں تک زرعی مشینری کی دستیابی ممکن بنائے گی بلکہ کھادوں پر سبسڈی کابراہ راست فائدہ بھی کسانوں تک پہنچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
انہوںنے بتایا کہ پاکستان دنیا میں دھا ن پیداکرنے والے ممالک میںچوتھے نمبر پر ہے جبکہ زرعی تحقیقاتی ادارہ دھان کالا شاہ کاکوکے زرعی سائنسدانوں نے چاول کی 25سے زائد نئی اقسام متعارف کرائی ہیں جو انتہائی تعریف کی حامل اور عام کاشتکار کے لیے بہت فائد ہ مند ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھان کی فصل کی پیداوار میں اضافہ کے لیے فی ایکڑ 80 ہزار پودے ہونا ضروری ہیںجبکہ کاشتکاروں کی طرف سے 50سے 60 ہزار پودے فی ایکڑ لگائے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پودوں کی مطلوبہ تعداد کے حصول کے لیے ٹرانسپلانٹر کے ذریعے پنیری کی منتقلی اور براہ راست کاشت کو متعارف کروانے کے لیے کاشتکاروں کی تربیت انتہائی ضروری ہے۔انہوںنے بتایا کہ گزشتہ سال پنجاب میں 45لاکھ ایکڑ پردھان کی کاشت سے 3.54ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی ۔انہوںنے بتایاکہ دھان کے بعد ازبرداشت نقصانات کو کم کرنے کے لیے رائس کمبائن ہارویسٹر کے استعمال کو بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ادارہ میںکئے گئے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ دھان کی براہ راست پٹڑیوں پر کاشت سے پانی کی 30سی35فیصد اورپیداواری اخراجات میں 55سی60فیصد بچت کی جاسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.