Live Updates

وزیراعظم عمران خان کو عوام نے چوروں کا احتساب کرنے کے لئے مینڈیٹ دیا، احتساب کا عمل رکنے والا نہیں

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 جنوری 2019 15:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو عوام نے چوروں کا احتساب کرنے کے لئے مینڈیٹ دیا، احتساب کا عمل رکنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں عوام نے ماضی کے چور لٹیرے حکمرانوں کا احتساب کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا۔ اپوزیشن اتحاد جتنے اجلاس کرے یا اکٹھے ہوں اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔عوام چاہتے ہیں کہ ملک و قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب ہو اور لوٹی دولت کو واپس قومی خزانہ میں جمع کرایا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات