سرگودھا،مختلف گلیوں کو ماڈل بنانے کا کام تیزی سے جاری

بدھ 16 جنوری 2019 15:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سرگودھا میں اپنی مدد آپ کے تحت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بعد گلیوں کی تعمیر و مرمت‘ تزئین و آرائش اور انھیں ماڈل بنانے کے علاوہ تمام گھروں کے آگے پھول‘ پودے لگانے کا کام کرنے پر اہلیان علاقہ نے ڈاکٹر زاہد اقبال غوری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی مختلف یونین کونسلز میں اپنی مدد آپ کے تحت بابو پانی سکیم کے ذریعے میٹھے اور صاف پانی کی فراہمی کے بعد اب مختلف گلیوں کو ماڈل بنانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ 4 سے زائد گلیوں کو ماڈل بنا دیا گیا ہے مرحلہ وار علاقے کی تمام گلیوں کو ماڈل بنایا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ میرا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں، مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں تاکہ ان کیلئے بھی آسانیاں پیدا ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :