سرگودھا یونیورسٹی کے ای روزگار سنٹر میں پانچویں سیشن کے لیے داخلوں کے شیڈول کا اعلان

بدھ 16 جنوری 2019 15:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سرگودھا یونیورسٹی میں قائم ای روزگار سنٹر میں پانچویں سیشن کے لیے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ڈویژن کے طلباء و طالبات سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔سرگودھا یونیورسٹی میں زیر تعلیم سالِ آخر کے طلبہ بھی ای روزگار پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے لیے 16سالہ تعلیم اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے جبکہ عمر کی بالائی حد 35سال اور کورس کا دورانیہ ساڑھے تین ماہ ہے۔ منتخب طلباء و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لانسنگ کی تربیت دی جا ئے گی جس کے بعد وہ انٹرنیٹ پر اپنی صلاحیتوں کے مطابق باعزت روزگار کما سکتے ہیں۔درخواستیںآن لائن جمع ہوں گی، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31جنوری2019ء ہے۔مزید معلومات کے لیے سٹوڈنٹ ٹیچر بلڈنگ(STC) یونیورسٹی آف سرگودھا میں قائم ای روزگار سنٹر میںصبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :