حکومت گرانے کا کوئی شوق نہیں ہے ،ْ چاہتے حالات بہتر ہوں اور حکومت کی سمت درست ہو جائے ،ْامیر حیدر خان ہوتی

بدھ 16 جنوری 2019 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کا کوئی شوق نہیں ہے ،ْ چاہتے حالات بہتر ہوں اور حکومت کی سمت درست ہو جائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام قومی معاملات پر مشاورت کریں گے اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نہ ہم حکومت گرانا چاہتے ہیں نہ ہمارا یہ شوق ہے ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کی سمت درست ہو جائے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن کی مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا ،سیاست میں وقت اور حالات بدلتے رہتے ہیں۔