Live Updates

اپوز یشن کا اتحاد گر فتاریو ں سے بچنے کیلئے ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کچھ بھی کر لے حکومت بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی

بدھ 16 جنوری 2019 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ کپتان نے کہا تھا کہ جب ہی چورو ں اور لٹیروں کیخلا ف احتسا ب کا شکنجہ کسا جا ئے گا تو یہ ’’ جمہور یت کو خطرہ‘‘ کے نام سے اکٹھے ہو جا ئیں گے نیب کی جا نب سے آ صف زر داری اور نوازشریف کو ٹف ملتے ہی سب سیا سی فنکار اکٹھے ہو گئے ۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ اپوز یشن کا اتحاد گر فتاریو ں سے بچنے کیلئے ہے قومی اسمبلی میں اپوز یشن کے اتحاد ی اجلا س سے وا ضح ہو گیا ہے کہ زر داری اور شر یف فیملی اپنی کر پشن کو بچانے کیلئے ہمیشہ اکٹھے ہو جا تے ہیں زر داری کیخلا ف کل تک سڑکو ں پر گھسٹنے کی تقر یریں کر نے والے شہباز شریف اجلا س میں زرداری کی شرکت پراستقبا ل کر نے کیلئے بے تا ب نظر آ تے ہیں جو قیامت کی نشا نی ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ حکومت کو ٹف ٹا ئم دینے کی با تیں کر نے والے عدالتو ں میں کیسو ں کا سامنا کریں حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں تحریک انصا ف کی حکومت اپنے پا نچ سا ل پورے کرے گی ساری اپوز یشن بھی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ،پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کچھ بھی کر لے حکومت ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اور نہ ہی کسی کو این آر او ملے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات