Live Updates

حکومت کا بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی نیشنل ایکشن پلان کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی ہدایت

بدھ 16 جنوری 2019 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) حکومت نے بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے، پانی، زراعت، تعلیم اور صحت سمیت بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پلان پر عملدرآمد کا ٹاسک دیا ہے اور اسپیکر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی ایکشن پلان میں تمام جماعتوں کو شامل کیا جائیگا جس کیلئے اسپیکرنے پارلیمانی جماعتوں سے روابط اور ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں۔کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں سے بھی تجاویز لے گی اور اس کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات