350 سے زائد ارکان اسمبلی کی رکنیت معطلی کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو ارسال

بدھ 16 جنوری 2019 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) 350 سے زائد ارکان اسمبلی کی رکنیت معطلی کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 800 سے زائد پارلیمنٹرینز کی جانب سے مالی اثاثوں اور سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں تاہم اب تک 350 اراکین اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات اب تک جمع نہیں کروائی جس کی وجہ سے ان اراکین کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سمری کی منظوری کے بعد اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، رکنیت معطلی ہونے کے بعد ارکان اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔